سٹیون سمتھ 16ٹیسٹ سنچریاں بنا کر وارنر کے ہم پلہ ہو گئے
برسبین(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے پاکستان کے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 16ویں سنچری ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیوڈ وارنر کے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، سمتھ کینگروز کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر 15ویں بلے باز بن گئے ہیں، سمتھ نے سابق ہم وطن بلے باز والٹر کی پندرہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کینگروز کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 41 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔