ٹیچنگ ہسپتالوں میں معمول کے مطابق علاج معالجہ جاری رہا

ٹیچنگ ہسپتالوں میں معمول کے مطابق علاج معالجہ جاری رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ جمعرات کے روز بھی صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں معمول کے مطابق مریضوں کا علاج معالجہ جاری رہا اور آؤٹ ڈورز میں سینئر ڈاکٹرز کے علاوہ نوجوان ڈاکٹرز کی اکثریت نے اپنے فرائض خو ش اسلوبی سے سرانجام دئیے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف بائیس ہسپتالوں سے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو مجموعی طور پر 42604 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں2129 ،سرگنگا رام ہسپتال میں 1994 ، لاہور جنرل ہسپتال میں2893 ،پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں379 ،میو ہسپتال میں5625 ،لیڈی ایچی سن ہسپتال میں430 ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں1510 ،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 1943،علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں 1463،سول ہسپتال بہاولپور میں1799،بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور4446 ،چلڈرن ہسپتال ملتان 956 ،نشتر ہسپتال ملتان3012 ،نشتر ڈینٹل ہسپتال 354 ، چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان 1387،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد 3266 ،فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی1243 ،ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد1279 ،ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا3166 ،وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی305 ،سروسز ہسپتال لاہور 1880 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے آؤٹ ڈور میں1145 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سیکرٹری نجم احمد شاہ کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتالوں میں محکمہ کے افسران مانیٹرنگ کے لئے موجود رہے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی ۔