سوئی گیس ملازمین کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مصنوعی مشقیں کرائی گئیں

سوئی گیس ملازمین کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مصنوعی مشقیں کرائی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ہیڈ آفس لاہور میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ملازمین کو مصنوعی مشقیں کرائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئی گیس ہیڈ آفس بلڈنگ میں ایمرجنسی سائرن بجتے ہی تمام فلور کے ملازمین بلڈنگ کے ہنگامی راستے سے گراؤنڈ میں اکٹھے ہوگئے اور مشق کے خاتمے پر دوبارہ بلڈنگ میں جاکر اوقات کار میں مصروف ہوگئے۔ مشقوں کا مقصد قدرتی آفات یا دیگر ایمرجنسی کی صورت میں ملازمین کو غیر متوقع حالات سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا تھا۔

ہنگامی مشقیں سوئی ناردرن گیس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے جنرل مینجر اشرف ندیم کی زیر نگرانی کروائی گئیں