کمپئیر قیصر ندیم کی یورپ کے دورے کے بعد وطن واپسی

کمپئیر قیصر ندیم کی یورپ کے دورے کے بعد وطن واپسی
 کمپئیر قیصر ندیم کی یورپ کے دورے کے بعد وطن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کمپئیر قیصر ندیم گڈو یورپ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق قیصر ندیم گڈونے ایک ہفتہ قیام کے دوران بھنگڑا سٹار ملکو کے مختلف شوزمیں پرفارم کیا جہاں ان کی کمپئیرنگ اور ان کے اندازکو بے حد سراہا گیا قیصر ندیم گڈو آئندہ ہفتے الحمراء ہال میں منعقد کی جانے والی ’’بھنگڑا نائٹ ‘‘کی کمپئیرنگ کریں گے اس’’ بھنگڑا نائٹ‘‘ میں گلوکار ملکو ،حمیرا ارشد،عریشہ علی،افتخار ٹھاکر سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
یاد رہے کہ قیصر ندیم گڈو اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی اپنے منفرد انداز کمپئیرنگ سے اپنا نام بنا چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -