گلوکارہ حنا ملک کے لئے ’’بیسٹ فی میل سرائیکی ایوارڈ2016 ‘‘
لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی سرائیکی و فوک گلوکارہ حنا ملک کو ’’بیسٹ فی میل سرائیکی ایوارڈ2016 ‘‘ دے دیا گیا،تفصیلات کے مطابق انہیں یہ ایوارڈ اسلام آباد پریس کلب میں منعقدکردہ’’سرائیکی فیسٹیول‘‘ میں دیاگیا۔اس فیسٹیول میں حنا ملک نے اپنے مشہور سرائیکی گیت بھی سنائے جنہیں بیحد سراہاگیا۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد حنا ملک نے بتایا کہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے کہ انہیں ’’بیسٹ فیمیل سرائیکی ایوارڈ2016 ‘‘ سے نوازاگیا۔
اس میں ان کے پرستاروں کی محبت اور دعائیں شامل ہیں حنا ملک نے کہاکہ ان کے تین البم ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں بیحد پذیرائی مل رہی ہے اور اب ان کا چوتھا البم’’حنا کی خوشبو‘‘ مکمل ہوچکاہے جسے جلد ملک بھرمیں ریلیز کردیا جائیگا اس البم میں بھی انہوں نے پرستاروں کی پسندکو مدنظر رکھتے ہوئے گیت شامل کیئے ہیں جن میں اردو،پنجابی اور سرائیکی شامل ہیں۔