اراضی ریکارڈ سنٹر ،جعلی اور بوگس ڈگریوں پر انتقالات کی تصدیق

اراضی ریکارڈ سنٹر ،جعلی اور بوگس ڈگریوں پر انتقالات کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ ٓلاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹر کینٹ میں تعینات اے ڈی ایل آر کی جانب سے جعلی اور بوگس ڈگریوں پر انتقالات کی تصدیق کئے جانے کا انکشاف ،خلاف ضابطہ ،اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی تعیناتی کے دوران ایسے انتقالات تصدیق کئے جوکہ ریکارڈ کے ساتھ مطابقت نہ رکھتے ہیں ،وسیع پیمانے پر ریکارڈ میں ردو بدل کی گئی اور جعلسازی کی راہ ہموار کی گئی ،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،مبینہ طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں درج کئے جانے والی ایف آئی آر 91/16میں ملوث اور بری شہرت سے مشہور ہونے کے باعث ضلع بدر کردیئے جانے والے اے ڈی ایل آر عمر نواز چیمہ کی تحصیل کینٹ میں تعیناتی کے دوران جعلی غیر تصدیق شدہ ڈگریوں پر انتقالات کی تصدیق اور پاسنگ کا انکشاف ہوا ہے مذکورہ اے ڈی ایل آر نے لاکھوں کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنائے اور اپنی سروس کے دوران ایسے ایسے انتقالات کی تصدیق کردی جس کی ملکیت سابقہ ریکارڈ بالکل مطابقت نہیں رکھتی۔پی ایم یو کے ترجمان نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہے ،مذکورہ اے ڈی ایل آر عمر نواز چیمہ کے اثاثہ جات کی چھان بین اگر نیب یا محکمہ اینٹی کرپشن کرنا چاہئے تو ہم اس کے لئے محکمانہ طور پر تعاون کریں گے ،کرپٹ اہلکاروں کی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔