انجینئر رشید کاخالد مظفر وانی کے قتل میں ملوث فوجی اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

انجینئر رشید کاخالد مظفر وانی کے قتل میں ملوث فوجی اہلکاروں کی فوری گرفتاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)اے آئی پی سربراہ اور ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید نے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے خالد مظفر وانی کے ورثا کے حق میں عبوری امداد منظور کئے جانے کے بعد گذشتہ برس جنوبی کشمیر میں پیش آئے خالد مظفر وانی کے قتل میں ملوث فوجی اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا جیسا کہ سبھوں کو معلوم ہے کہ ریاستی حکومت کسی بھی مہلوک عسکریت پسند کے رشتہ داروں کو کسی طرح کی بھی عبوری امداد یا دیگر مراعات ہر گز نہیں دیتی اور جن مارے گئے عام شہریوں کے لواحقین کے حق میں عبوری امداد یا کوئی اور معاوضہ دیا جاتا ہے ایسا کرنے سے پہلے مختلف سراغ رساں ادارے اور دیگر ایجنسیاں باریک بینی سے تحقیقات کرتی ہیں کہ کہیں مقتول کا کسی عسکری تنظیم یا شخص سے کوئی واسطہ تو نہیں تھا ۔ لہذا اگر حکومت خالد مظفر وانی کے لواحقین کے حق میں عبوری امداد منظور کرتی ہے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ خالد مظفر بالکل بے قصور تھا اور اسے صرف برہان کا بھائی ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا ۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ واقعہ میں ملوث فوجی جوانوں اور افسروں کو بغیر کسی لیت و لعل کے گرفتار کرکے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -