ایک اور سائبر حملہ،ہیکنگ سے یاہو کے ایک ارب اکاؤنٹس متاثر

ایک اور سائبر حملہ،ہیکنگ سے یاہو کے ایک ارب اکاؤنٹس متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)یاہو نے کہاہے کہ 2013 میں ہونے والی ایک ہیکنگ سے کم سے کم ایک ارب صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ جائنٹ یاہو کا کہنا تھا کہ ہیکنگ کا یہ واقعہ سنہ 2014 میں ہونے والی اْس ہیکنگ سے الگ ہے جس کے دوران ہیکرز کو 50 کروڑ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوئی تھی۔یاہو کا کہنا تھا کہ اس ہیکنگ کے دوران صارفین کے نام، فون نمبرز، پاسورڈز اور ای میل ایڈریسز لیے گئے تاہم بینک اور ادائیگیوں سے متعلق معلومات نہیں چرائی گئیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں پولیس اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔یاہو نے ستمبر میں انکشاف کیا تھا کہ سنہ 2014 میں اس کے نظام میں دخل اندازی کر کے صارفین کی معلوما چرائی گئی تھیں۔ تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ ایسا کس ملک کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس کے بعد یاہو پر کافی دباؤ ڈالا گیا کہ وہ وضاحت دے کہ اس بات کو عوام تک پہنچانے مںی زیادہ وقت کیوں لگایا گیا۔اب اس تازہ انشکاف سے مزید سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔یاہو نے گذشتہ بدھ کو اپنے صارفین سے کہا تھا کہ وہ اپنے پاس ورڈز اور سکیورٹی سوالات بدل دیں۔

مزید :

عالمی منظر -