منشیات کے خلاف آگاہی مہم، عامر چشتی کا مختلف اداروں کا دورہ

منشیات کے خلاف آگاہی مہم، عامر چشتی کا مختلف اداروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں سی سی پی او لاہور آفس، چودھری شہباز احمد ایم پی اے (ن)، غزالی سلیم بٹ ایم پی اے (ن)، ریسنگ کلب سکیم نمبر 2 جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو، جامعہ منظور اسلامیہ صدر لاہور کینٹ، لاہور پریس کلب، ایلیٹ فورس ہیڈ کوارٹر، عثمان حیدر ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل، تھانہ گجر پورہ، کرکٹ کلب سیالکوٹ اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر عامر چشتی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دس سال کے بچوں میں منشیات کا استعمال بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس لئے ہمیں ایسے بچوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور اُن پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔ تاکہ یہ مستقبل کے معمار غلط سوسائٹی میں شامل ہو کر منشیات کے عادی نہ بن جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم آئندہ لاہور کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کا دورہ کریں گے اور آگاہی مہم کو مزید موثر کریں گے۔
لیکن اس کے لئے ہمیں عوام کا بھرپور ساتھ چاہیے۔ ہم منشیات کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے ذمہ داران نے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو بے حد سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہ کہ ہم بھی اس مہم کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں