تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جانے والا 40سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا
لاہور(وقائع نگار) شیرا کوٹ کے علاقہ سے چند روز قبل تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لایا جانے والا 40سالہ نامعلوم شخص زندگی کی بازی ہار گیا ،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی اورمتوفی کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے ۔