ایاز صادق کو شاہ محمو د قریشی کی طرف سے سپیکر نہ کہہ کر مخاطب کرنے پر ایوان میں ہنگامہ
اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمو د قریشی کی طرف سے سپیکر نہ کہہ کر مخاطب کرنے پر ایوان میں ہنگامہ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جناب سردار ایاز صادق صاحب تو حکومتی اراکین نے اعتراض کیا اور ایوان میں شدید ہوٹنگ شروع کردی اور چور چور کے نعروں سے ایوان پھر گونج اٹھا۔