یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں غیر معیاری ریسرچ کرانے کے خلاف درخواست پر چانسلرسے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی سکالرز کو غیر معیاری ریسرچ کرانے کے خلاف دائر درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ اوراس کے چانسلر (گورنرپنجاب)سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 22دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔درخواست گزارڈاکٹر قیصر رشید کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں غیر معیاری ریسرچ اور سائنسنی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے یونیورسٹی سے ایم فل کرنے والے طالبعلم پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔ یونیورسٹی میں تعینات وائس چانسلر جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم اور متعدد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے اپنے ریسرچ پیپر غیر معیاری اور نقل شدہ ہیں۔ جس کے باعث یونیورسٹی میں برائے نام پی ایچ ڈی سکالرزتیار کئے جا رہے ہیں۔