گزشتہ 63 سال سے روزانہ 1 کلو ریت کھانے والی خاتون

گزشتہ 63 سال سے روزانہ 1 کلو ریت کھانے والی خاتون
گزشتہ 63 سال سے روزانہ 1 کلو ریت کھانے والی خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 78 برس کی خاتون گزشتہ 63 سال سے روزانہ ایک کلو ریت کھاتی ہے۔ کسماوتی نامی خاتون 15 برس کی تھی جب پہلی بار کسی طبیب کے کہنے پر ریت کا ذائقہ چکھا۔ وہ دن اور آج کا دن ریت کی لت سے جان نہ چھڑا سکی۔ اس عجیب لت کے باوجود کسما وتی صحت مند ہیں۔ سماوتی شادی شدہ ہیں۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہے جو صحت مند ہیں، تاہم بچوں کی پیدائش کے بعد بھی انہوں نے ریت کھانے کا سلسلہ نہ چھوڑا۔ 78 سالہ کسما وتی کے اب پوتے اور پوتیاں بھی ہو چکے ہیں۔ کسماوتی ریت کھانے سے پہلے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ ریت کو دھوکر دھوپ میں سکھاتی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سما وتی اب بھی مکمل طور صحت مند ہیں اور روزانہ کھیتی باڑی بھی کرتی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسما وتی کو ایسی بیماری لاحق ہے جس میں انسان نہ کھائی چیزیں بھی کھانے لگتا ہے۔ اگر ریت جیسی مضر صحت چیز کھانے سے بھی ان کے جسم اور معدے پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ریت ان کے جسم میں کسی کمی کو پورا کرتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -