سانحہ آرمی پبلک سکول کی دوسری برسی، شہید بچوں کی مائیں آج بھی نوحہ کناں
ملتان (سٹاف رپورٹر) معصوم بچوں کے خون کی ہولی کھیلنے ‘کئی ماؤں کی گود اجاڑنے اور قوم کو خون کے آنسورلانے والے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو آج 2سال ہو گئے‘16دسمبر 2014 کو 7دہشت گردوں نے اے پی ایس پشاور میں گھس کر معصوم بچوں کا قتل عام کیا‘ 132بچوں سمیت 141(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا‘ان میں بڑی تعداد میں8سال کی عمر کے بچے بھی شامل تھے ‘آرمی سپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی ) نے آپریشن کرکے تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ960افراد کو ریسکیو کیا گیا ‘آج16دسمبر کو اس سانحہ کو 2سال ہوگئے ہیں ‘اس بربریت کی دنیا بھر نے مذمت کی‘قوم کے دل دہل گئے ‘آج سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں مختلف سکولوں میں تقریبات منعقد ہونگی جن میں شہدا کے لئے قرآن خوانی ہوگی اور ان کے لئے دعائیں کی جائیں گی ‘ شہید بچوں کی مائیں آج بھی ظالموں سے سوال کرتی ہیں کہ ان کے لخت جگر معصوم تھے‘ انہوں نے کسی کا کیا بگاڑا تھاجو ان کو بے دردی سے زندگی سے محروم کر دیا گیا ۔