تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کابائیکاٹ ختم کرنا خوش آئند ہے‘ میاں مقصود
ملتان(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کابائیکاٹ ختم کرنا خوش آئند ہے، اس سے اداروں کی توقیر میں اضافہ ہوگا۔نوازشریف کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو سیاسی بیان قراردینا درست نہیں۔قوم کو گمراہ کرنے کی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
سازشیں ہورہی ہیں جب تک پاکستان میں کرپشن کاخاتمہ،قانون سب کے لیے برابراور احتساب کا بے لاگ اور بلاتفریق عمل شروع نہیں ہوجاتا ہم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے مگر بدقسمتی سے ان وسائل سے استفادہ کرنے کی بجائے قرض لے کر معیشت کو چلانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ حکمران اپنی نااہلیاں چھپانے کے لیے منافع بخش اداروں کی نجکاری کررہے ہیں جس سے ملک میں بے روزگاری کا سیلاب امڈ آئے گا۔جماعت اسلامی مزدوروں کے معاشی قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔حکمران اگر عوام کو روزگار نہیں دے سکتے تو چھین کران کے مسائل میں اضافہ بھی نہ کریں۔