شاعر شاکر شجاعبادی کیلئے حکومتی امداد کے دعوے دھرے کے دھرے ‘ چیک اپ کروانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال
بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کے لئے حکومت کی طرف سے امداد کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شاکر شجاع آبادی بیماری کے باوجو وسائل نہ (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )
ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور ۔حکمران ایوان میں ہوں یا جلسے جلوسوں میں شاکر صاحب کے اشعار پڑھ کر اپنی شان شوکت کو بڑھنے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن ان کیلئے کچھ کرنے کو کوئی بھی تیار نہیں ۔گزشتہ دن شاکر صاحب اپنے گھر راجہ رام سے لودھراں اپنا چیک اپ کروانے کے سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ ہائی ایس میں بیٹھ کر رہے تھے جوکہ ان کے چاہنے والوں اور پنجاب حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔