رحیم یا رخان کا احساس محرومی مٹانے کیلئے علی محمود ہی فنڈز لا سکتے ہیں‘ احمد محمود
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ مخالفین ضلع بھر میں تعصب اور برادری ازم پھیلا رہے ہیں اس لئے ضلع بھر میں اراکین ضلع کونسل میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے رد عمل میں پیپلز پارٹی کا پینل 100 سے زائد ووٹ حاصل مخالفین کو عوام نے مسترد کر دیا ہے وہ عوام کو فیصلہ قبول کریں۔ گزشتہ روز امیدوار چیئرمین ضلع کونسل مخدوم سید علی محمود کے ہمراہ ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 2002ء میں ہم نے اپنا ویژن دے دیا تھا پیپلز پارٹی کی موجودہ ٹیم بھی جیت کر تعلیم‘ صحت اور پینے کے صاف پانی پر خصوصی توجہ دے گی اور تمام اراکین کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ رحیم یارخان کے احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے صرف اور صرف مخدوم سید علی محمود ہی فنڈز لا سکتے ہیں۔ ہم حکومت پنجاب سے اپنے حصہ لے کر اس علاقہ کا احساس محرومی ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان میں ایک پیسہ کی بھی کرپشن نہیں ہو گی۔ ترقیاتی کاموں میں کمشن نہیں دیا جائے اور تھانوں سمیت سرکاری دفاتر میں کرپشن ختم کر دیں گے۔ امیدوار چیئرمین ضلع کونسل مخدوم سید علی محمود نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں جبکہ ہمارے پاس ضلع کی تعمیر و ترقی کا ایجنڈا ہے۔ اظہر خان لغاری قومی اسمبلی کی ٹیکٹ مانگیں گے یا ضلع کیلئے فنڈز؟ وہ رحیم یارخان کیلئے کوئی فنڈز نہیں لا سکتے۔ انہوں نے کہا رحیم یارخان کی ترقی کا ایجنڈا لے کر آیا ہوں اور تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
صادق آباد(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی نےچیئرمین ضلع کونسل اور وائس چےئرمینوں کے عہدوں کیلئے بہترین امیدواروں کا پینل سامنے لائی ہے جو عوام کے مسائل حل کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشاء اﷲ دسمبر کو مخدوم علی محمودچےئرمین‘ میاں عبدالستار ‘نعمان گورگیج ‘ وقار سندھو بھاری اکثریت سے وائس چےئرمین منتخب ہو کر ضلع کے عوام کی مثالی خدمت کرینگے ،عوام کو کرپشن کمیشن مافیاء ،ظلم اور جبر سے نجات دلانا گڈ گورننس کے قیام کیلئے ہمارے منتخب نمائندے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیدا حمد محمود نے پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اور ممتاز رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے اور وہ سرکاری بیساکھیوں کے سہارے ضلع کونسل کے الیکشن میں دھونس ،دھاندلی اور جبر کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارا نظریہ عوام کی خدمت ہے منتخب نمائندوں کی حمایت سے عوام کی محبتوں کا قرض خدمت کے ذریعے اتاریں گے ۔