ادھورے منصوبہ کی تاریخ فائنل،وزیراعظم 25دسمبر کو میٹروبس کا افتتاح کرینگے

ادھورے منصوبہ کی تاریخ فائنل،وزیراعظم 25دسمبر کو میٹروبس کا افتتاح کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کے ادھورے منصوبے کی تاریخ کا فائنل کرلی ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے جنم دن 25دسمبر کو اس منصوبے کا افتتاح کیا جائے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اس منصوبے کو افتتاح کرایا جائے (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
گا۔ایم ڈی اے نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کیلئے کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار کو کنٹریکٹ بھی دے دیا ہے۔معلوم ہوا ہے ملتان میٹروبس پروجیکٹ صوبائی حکومت کا ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں تیسرا میگا پروجیکٹ،جس کے مکمل ہونے سے قبل افتتاح کردیا جائے گا۔لاہور اور راولپنڈی میٹروبس پروجیکٹ کا افتتاح بھی تکمیل سے قبل کردیا گیا تھا جو بعدازاں پوائنٹ سکوررنگ کیلئے استعمال کیا گیا ملتان میٹرو پروجیکٹ 20میں سے بیشتر اسٹیشنز مکمل نہیں ہیں۔ان کی تکمیل کیلئے کم سے کم 2سے3ماہ کا عرصہ درکار ہے جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی تکیل کیلئے کم سے کم6سے8کا عرصہ درکار ہے۔لیکن صوبائی حکومت وزیراعظم پاکستان کے یوم پیدائش پر اس منصوبے کا افتتاح کرواکر میاں نواز شریف کا جنم دن یادگار بنانا چاہتی ہے۔اس لئے25دسمبر کی تاریخ فائنل کی گئی ہے۔