کچہ آپریشن، چھوٹو گینگ کا رکن، 8لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری گرفتار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور پولیس کا دریائی کچہ کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو کاسرگرم رکن اور کچہ عمرا نی میں پولیس پکٹ پر حملہ کرکے اے ایس آئی ندیم مزاری اور محمد آصف لانگری کوشہید جبکہ آٹھ پولیس ملازمین کو مغوی بنانے والا عبدالواحد بنوں گرفتار کرلیا گیا ہے عبدالواحد بنوں کے سر کی قیمت آٹھ لاکھ روپے جبکہ وہ پولیس کو آٹھ سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا یہ باتیں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور حافظ عرفان اللہ مروت نے اپنے دفتر میں میڈیا کا نفرنس کے دوران کہیں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کوپاک رینجرز کی بھی سپورٹ حاصل ہے اُن کا کہنا تھا کہ پولیس نے چار سال بعد کچہ عمرا نی کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے اب دریائی کچہ عمرا نی سمیت ضلع بھر میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کی باقیات کے خلاف ایکشن لینے اور علاقہ میں امن کے قیام کے لئے آپریشن شروع کر نے پر چھوٹو گینگ کی باقیات سے پولیس کودھمکیاں مل رہی ہیں جس میں پولیس پر حملے کئے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ڈاکوؤں کی جانب سے یہ بھی دھمکیاں مل رہی ہیں کہ کچہ سے پولیس پکٹس کاخاتمہ کیا جائے وگرنہ حملے کئے جائیں گے اس موقع پر ایس ڈی پی اوز روجہان سرکل سید خالد حسین بخاری ،محمدعظیم بھٹی صدر سرکل اور ہیڈکوآرٹر عبدالرحمن عاصم موجود تھے اس موقع پر خطرناک ڈاکو عبدالواحد بنوں کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔