چکوال،دومتھارب گروپوں میں لڑائی 2افرادزخمی ،مقدمات درج

چکوال،دومتھارب گروپوں میں لڑائی 2افرادزخمی ،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ تھوہا ہمایوں تھانہ کلر کہار میں دو متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں دونوں فریقین کے دو افراد زخمی، ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔آفتاب ولد فضل سکنہ تھوہا محرم خان نے درخواست دی کہ ملزمان مظفر قلد فتح خان، دارین، ویمن عباس،مظفر حصین، حسنات علی، قمر عباس مسلح ہائے ڈنڈوں و کلہاڑیوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ادھر دارین عباس ولد مظفر خان سکنہ تھوہا ہمایوں نے درخواست دی کہ ملزما ن آفتاب احمد ، طیب، اخلاق، فضل حسین مسلح ہائے ڈنڈوں و کلہاڑیوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ سب انسپکٹر صفدر حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔