سینئر مسلم لیگی قانون دان کے مخدوم جاوید ہاشمی سے بار بار سوالات ‘ ڈائس تک پہنچ گئے

سینئر مسلم لیگی قانون دان کے مخدوم جاوید ہاشمی سے بار بار سوالات ‘ ڈائس تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلاء سے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ہی سنئیر قانون دان شمس القمر خٹک نے کر کہا کہ ہمیں امریکہ سے تو نجات حاصل ہو جائے گی لیکن آپ سے اور گیلانی سے نہ جانے کب آزادی حاصل ہو گی کبھی ایک پارٹی میں ہوتے ہیں تو کبھی دوسری پارٹی میں ہو تے ہیں جس پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں پوری سیاسی زندگی میں تین مرتبہ وفاقی وزیر بنا لیکن استعفی دے دیا اور جمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد کی اسی اثناء میں شمس القمر خٹک ڈائس تک پہنچ گئے اور بار بار سوا ل کرنے شروع کر دیئے جس کی وجہ سے تقریب اختتام کے دوران بدنظمی کا شکار ہو گئی تا ہم بار عہدیداران نے فوری طور پر تقریب کے اختتام کا اعلان کرتے ہو ئے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
سوالات