بونیر میں پٹوار خانے اور پولیس اسٹیشن بارگین سنٹر بن چکے ہیں ،ضلع کونسل

بونیر میں پٹوار خانے اور پولیس اسٹیشن بارگین سنٹر بن چکے ہیں ،ضلع کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بونیر کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ضلع کونسل بونیر کے اراکین دراج خان اور ولی رحمان خان نے کہا کہ بونیر میں پٹوار خانے پولیس سٹیشن بارگین سنٹرز بن چکے ہے ،تھانوں اور پٹوار خانوں کے اندر دلال بیھٹے ہوئے ہیں جو عوام کو لوٹ کر پولیس سے اپنا حصہ باقاعدہ وصول کرتے ہے ،صوبائی حکومت کی کرپشن کی خاتمہ کی باتیں محض دعوی ہے ،تھانوں اور پٹوار خانوں میں منتحب نمائندوں کی کو ئی عزت نہیں کی جاتی ،کیو نکہ وہ عوام کے نمائندے ضرور ہے مگر پولیس کے دلال نہیں ہے ،بونیر میں صوبائی حکومت تین دن کے اندر اندر ڈی سی بونیر کی خالی اسامی پر جلد ازجلد تعیناتی کرے یا قائم مقام ڈی سی کو اختیارات دے ۔پولیس کی جانب سے قائم کردہ ڈی ار سی کو فوری طور پر منسوخ کرکے ضلعی حکومت کو اعتماد میں لے ۔تمام محکموں کے سربراہان پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں ضلعی حکومت کو بائی پاس نہ کرے ۔ورنہ بونیر کی ضلعی حکومت متعلقہ افسران کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کرے گی ،کنو نئیر یو سف علی کی رولنگ ،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل بونیر کا اجلاس زیر صدارت کنو نئیر یو سف علی خان منعقد ہو اجس میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ امان اللہ خان ،تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو نین کونسل چنگلئی کے ناظم دراج خان اور یو سی ملی خیل کے ناظم ولی رحمان کہا کہ بونیر میں پٹوار خانوں اور پولیس تھانوں مین کو ئی تبدیلی نہیں ائی ،اور یہ حکومتی ادارے بارگین سنٹرز میں تبدیل ہوچکے ہے ،پولیس اور پٹوارخانوں میں دلال بھیٹے ہوئے ہے ۔ان اداروں میں منتحب بلدیاتی نمائندوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ،انہوں نے کہا کہ پولیس پراگرس کے نام پر اپنے منشیات عوام کے جیبوں میں ڈال کر ان پر پرچے کرتے ہے ،انہوں ٹریفک پولیس کی کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کمیشن کی خاطر وہ موٹر سائیکل سواروں کو چھوڑتے نہیں ،کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ کہ ضلعی حکومت کے ماتحت محکموں کے افسران ہماری بات سننے تک تیار نہیں ہے ۔انہوں نے ضلع ناظم بونیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز این ٹی ایس میں بے قاعدگیاں سامنے ائی مگر ضلع ناظم خاموش تھے اور اسکے خلاف کو ئی اواز نہیں اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ ارڈینس 2013 کے تحت یہ محکمے بلدیاتی نظام کے ماتحت ہے مگر بونیر میں یہ محکمے منتحب ایم پی ایز اور صوبائی وزیر کے ماتحت ہے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کاکام قانون سازی کرنا ہے مگر وہ بھی اپنی کمیشن کی خاطر ترقیاتی منصوبوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔اے این پی کے پارلیمانی لیڈر شاہ جہان عرف شاہ جی نے کہا کہ جو افسران ہماری جائز بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہم انہیں ضلع بدر کریں گے ،اجلاس سے ضلع کونسل بونیر کے اراکین کامران خان ،انعام الرحمان ایڈوکیٹ ،امیر سلطان خان ،رشید خان ،گل محمد خان عرف طوطا ،محمدی شاہ ،سردار علی خان ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،اخر میں کنو نئیر یوسف علی خان نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تین دن کے اندر اندر بونیر ضلع میں ڈسی کی اہم پوسٹ کئی عرصہ سے خالی ہے ،بونیر میں ڈی سی کو تعینات کی جائے یا قائم مقام ڈی سی کو اختیارات دی جائے ،پولیس کی جانب سے قائم کردہ ڈی ار سی کو ختم کرکے ضلعی حکومت کی مشاورت سے نئی ڈی ار سی قائم کی جائے ،تمام محکموں کے سربراہان صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں ضلعی حکومت کو اعتماد میں لے ،کنو نئیر یوسف علی خان نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ۔