صوابی میں معروف گلوکار کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

صوابی میں معروف گلوکار کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیوروپورٹ) صوابی پولیس نے مقامی مشہور گلو کار دوریش کی قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ قاتلان اس کے بیوی کی قریبی رشتہ دار نکلے ۔ مقتول کی بیوی کے پھوپھی زاد اور ماموں زاد کے ساتھ تنازعہ اراضی پر ان کو بے دردی سے قتل کیا۔کچھ یوم قبل نامعلوم افراد نے مقتول درویش پر اندھا دھند فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر کے لاش بام خیل روڈ پر پھینک دی تھی۔ جس پر ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف نے ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان کی زیر قیادت ایس ایچ او شبیر خان ،انوسٹی گیشن آفیسر سید جمیل خان اور سب انسپکٹر سجاد خان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش شروع کر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش قاتلوں حضرت عمیر ولد عجب خان سکنہ جبر تورڈھیر اور گلنواز ولد داود جان ساکن جبر نے اعتراف جرم کر تے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوی کی پھوپھی زاد اور ماموں زاد کے ساتھ تنازعہ اراضی پر کچھ بحث و تکرار ہوئی تھی گلو کار درویش کی بیوی مسماۃ حُسن بی بی نے پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی کہ گزشتہ روز میرے پھوپھی زاد اور ماموں زاد سے اراضی تنازعہ پر معاملہ تھا کیونکہ میری حصہ میں زمین کی انہوں نے دینے سے انکار کیا تھا بعد ازیں اُسے دھمکیاں بھی دینے لگے گلو کار درویش نے دو بیوی 4بیٹے ،1بیٹی سوگوار چھوڑ گئے#