ذمہ داریوں سے پہلو تہی بھی عوام حقوق کی کرپشن ہے :شکیل ایڈ وکیٹ

ذمہ داریوں سے پہلو تہی بھی عوام حقوق کی کرپشن ہے :شکیل ایڈ وکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ کے معاون خصو صی برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین و محنت کش ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردا ر رہے ہیں جبکہ حکو متی مشنری میں یہ طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسلئے تحریک انصاف کی حکومت چھوٹے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے محنت کشوں کی فلاح وبہبود اورجائز حقوق کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ ان کی بہتر کار کر دگی مسائل سے پاک سازگاز ماحول سے مشروط ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا جس کی قیادت یو نین کے صو بائی صدر گل زمین کر رہے تھے جبکہ سینئر نائب صدر سید غفار شاہ نائب صدر حبیب نواز اور صو بائی جنرل سیکر ٹری شہر یار صابر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجودتھے معاون خصو صی نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو سمیت تمام محکموں میں خالی آسامیوں سمیت سبکدوش و فوت ملازمین کے مختص کوٹے پر میرٹ کے مطابق بھر تیاں کی گئی ہیں جبکہ سرکاری رہائش گاہوں میں کوارٹرز کی الاٹمنٹ بھی خا لصتا میرٹ و انصاف پر کی جائے گی انھوں نے وفد پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خا تمے میرٹ و انصاف کی بالادستی کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ ہمارے تمام مسائل و مشکلات کی اصل وجہ کرپشن اور بے انصافی ہے جس کے بغیر ترقی و خو شحالی کی منزل کا حصو ل نہ ممکن ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملازمین کی اپگریڈیشن اور ویلفیئر کیلئے وہ ریکارڈ اقدامات کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یو نین نے اپنے مائل کے حل پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔