بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری ،سکول وین کو نشانہ بناڈالا، نوجوان شہید ، 4طالب علم زخمی : آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری ،سکول وین کو نشانہ ...
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری ،سکول وین کو نشانہ بناڈالا، نوجوان شہید ، 4طالب علم زخمی : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت پھر باز نہ آیا ، پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر بھارت نے سکول جانیوالے بچوں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4بچے زخمی اور شہری شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھرکنٹرول لائن پر کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر سکول وین کو نشانہ بنایا جس سے سکول جانیوالے چار بچے زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، بزدل دشمن نے ایک مرتبہ پھر سویلین آبادی پر بھی چڑھائی کی جس کے نتیجے میں موہڑہ گاﺅں کا رہائشی اسد شہید ہو گیا ۔

امریکہ پر واضح کر دیا دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے : طارق فاطمی

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جوا ب دیا اور جوابی فائرنگ سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ بھارتی فون نے کنٹرول لائن پر موہڑہ گاﺅں اور دھروتی میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے موہڑہ گاﺅں کا رہائشی اسد شہید ہو گیا جبکہ دھروتی میں بھی فائرنگ سے نقصانات کی اطلاع ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -