جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کیخلاف چارج شیٹ، وزراءداخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان وزارتوں سے الگ ہوں: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ وفاقی و صوبائی وزراءداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے وزارتوں سے فوری الگ ہوں۔
سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ پر انکوائری رپورٹ جاری کر دی
تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ نے حکومت اور اس کے اداروں کی حقیقت عیاں کر دی ہے اور یہ رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف چاج شیٹ ہے۔ اس رپورٹ کے بعد وفاقی و صوبائی وزر اءداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا مناصب پر رہنے کا جواز نہیں اس لئے وہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری وزارتوں سے الگ ہوں۔
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری ، نوجوان شہید، 4 بچے زخمی
ان کا کہنا تھا کہ فاضل کمیشن کی تحقیقات و سفارشات پر عمل نہ کیا گیا تو ساری مشق بے سود ہو گی۔ خود احتسابی سے محروم حکومت اپنی غلطیوں کی اصلاح سے محروم رہتی ہے اور حکومتی ضد اور اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش تباہ کن نتائج لاتی ہے۔