آرمی پبلک سکول کے شہداءکی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے، پشاور میں تعلیمی ادارے بند
پشاور (ویب ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات منعقد کی گئیں جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ آج ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ کردی گئی،2 سال گزرنے کے باوجود شہدا کے لواحقین کے زخم نہ بھر سکے، پشاور بھر میں سرکاری پرائیویٹ تمام سکول کالج یونیورسٹیاں آج بند رہیں گی جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی گئی اور اس موقع پر شہدا کی قربانی کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا،نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی شہدا کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ حساس قرار دئیے گئے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے نتیجے میں سکول کے بچوں اور اساتذہ سمیت 142 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں مرکزی تقریب آج آرمی پبلک سکول میں منعقد ہوئی جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ مرکزی تقریب میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔