ائرپورٹس پر چہرہ شناسی نظام لگانے کیلئے جاپان کاساڑھے 20کروڑ روپے گرانٹ دینے کامعاہدہ ہوگیا

ائرپورٹس پر چہرہ شناسی نظام لگانے کیلئے جاپان کاساڑھے 20کروڑ روپے گرانٹ دینے ...
ائرپورٹس پر چہرہ شناسی نظام لگانے کیلئے جاپان کاساڑھے 20کروڑ روپے گرانٹ دینے کامعاہدہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) جاپان سکیورٹی کی بہتری کیلئے ایئر پورٹس پر چہرہ شناسی کا جدید نظام نصب کرنے کیلئے 20 کروڑ 50لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کریگا اورا س ضمن میںپاکستان میں جاپانی سفارتخانے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے‘ پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ نے گرانٹ کی دستاویزات پر دستخط کئے۔ اس منصوبے کے علاوہ جاپان سیکورٹی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مالی تعاون کر رہا ہے۔

جاپان نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے تین بین الاقوامی ایئر پورٹس پر ایکسرے سکینگ آلات نصب کئے ہیں اور اس طرح کے منصوبے کراچی اور بن قاسم انٹرنیشنل بندرگاہوں پر بھی نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -