پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل بحال، 27 دسمبر کو ایگزیکٹو کمیٹی کیساتھ مشترکہ اجلاس طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 سال بعد پارٹی کی فیڈرل کونسل بحال کر دی ہے، فیڈرل کونسل 8 سال سے عملی طور پر معطل تھی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل 8 سال بعد بحال کر دی ہے اور 27 دسمبر کو ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔