لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کا پہیہ جام،بوگی میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کا پہیہ جام،بوگی میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کا پہیہ جام،بوگی میں آگ بھڑک اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک)لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین شالیمار نائٹ کوچ کا پہیہ دوران سفر اچانک جام ہو گیا جس سے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مسافر ٹرین جب ٹو بہ ٹیک سنگھ ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی تو اس کی بوگی نمبر4کا ایک پہیہ اچانک جام ہو گیا ،جس کے بعد مذکورہ بوگی میں زوردار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ،ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا ،اور آگ پر قابو پایا گیا ،ڈرائیور کی حا ضر دماغی سے ٹرین کے مسافر محفوظ رہے ،تین گھنٹے کی لگاتار کوشش کے باوجودپہیہ مرمت نہ ہو سکا ،جس پر ریلوے حکام نے متاثرہ بو گی کو الگ کر دیا اور مسافروں کو دیگر بوگیوں میں شفٹ کر کے تین گھنٹے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ،سخت سردی میں ٹرین تین گھنٹے سٹیشن پر کھڑی رہی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹوبہ ریلوے سٹیشن پر مسافر خانوں کو تالے لگے ہوئے تھے اور عملہ ڈیوٹی سے بھی غائب تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ، انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔