اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا بادشاہی مسجد میں نکاح ، تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا بادشاہی مسجد میں نکاح ، تصاویر سامنے ...
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا بادشاہی مسجد میں نکاح ، تصاویر سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، دونوں کی طرف سے 18 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

منگنی پیرس کے معروف ایفل ٹاور پر جبکہ نکاح لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا ، رنگ و نور کی دنیا سے وابستہ اس جوڑے نے اپنی شادی کی تقریبات میں بھی فلمی کہانی کے رنگ بھر دیئے۔گلوکارفرحان سعید نے گزشتہ ماہ ماڈل و اداکارہ عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی ، عروہ نے اثبات میں سر ہلایا تو خوشی کے شادیانے بج اٹھے۔فرحان کے گھرمہندی کی محفل سجی تو دوستوں نے خوب ہلا گلا کیا ، ڈھولک کی تھاپ پرروائتی گیت گا ئے اور دھمال ڈالا۔عروہ نے چاندی کی کڑھائی سے مزین سفید رنگ کا غرارہ زیب تن کررکھا تھا، فرحان نے سفید پاجامہ کرتا اور سلور ویسٹ کوٹ پہن رکھے تھی۔

بادشاہی مسجد میں نکاح کے بول پڑھے ، رشتے داروں اور دوستوں سے مبارکباد وصول کی اورمغل طرز تعمیر کی خوبصورتیاں سمیٹنے فوٹو سیشن پر نکل پڑے۔

مزید :

تفریح -