پاک ریلوے نے کوئٹہ میں بھی ٹرینوں میں الیکٹرونک ٹیکنگ کا جدید نظام متعارف کرادیا
کوئٹہ (آن لائن) محکمہ ریلوے کی جانب سے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ ڈویژن سے پاکستان کے مختلف علاقوں کو جانے اور آنیوالی ٹرینوں میں سفر کر نے کیلئے الیکٹرونک ٹیکنگ کا جدید نظام ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی متعارف کر ادیا ہے، اس سسٹم کے تحت 13 جنوری سے کوئٹہ سے اندرون ملک سفر کرنے کیلئے شہری اپنی ریزروزیشن کے لئے آن لائن سسٹم کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی سیٹو ں بکنگ کروا سکتے ہیں، اس سسٹم کے تحت پاکستان کے کسی بھی علاقے سے سفر کر نے کے لئے کسی بھی ٹرین کی ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکتی ہے یہ بات ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن محمد حنیف گل نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتائی۔
اس موقع پر چیف کنٹرولر محمد کاشف بھی موجود تھے ڈی ایس محمد حنیف گل نے سسٹم کے بارے میں بتایا کہ آن لائن سیٹوں کی بکنگ کی ادائیگی کو کسی بھی امی یو بی ایل بینک سسٹم سمیت کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ سے کی جا سکتی ہے اور سیٹوں کی منسوخی کی صورت میں اپنے واجبات کی وصولی کیلئے ریلوے کے قوائد وضوابط کے مطابق انہی سینٹروں سے کی جا سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت کے بعد عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید الیکٹرونک ٹیکنگ سسٹم کو آن لائن بنایا گیا ہے تاکہ شہری گھر بیٹھے ریلوے میں سفر کر نے کے لئے اپنی سیٹوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں ۔
اس آن لائن سسٹم کو مزید بہتر بنا نے اور مسافروں کی سہولت کیلئے محکمہ ریلوے نے تمام عملے کو جدید تربیت کی فراہمی کیلئے مختلف پروگرام منعقد کر رکھے ہیں تاکہ عملے کو اس سسٹم کی تربیت فراہم کر کے لو گوں کو اس سسٹم کے تحت ٹکٹوں کے حصول کیلئے آسانی پیدا کی جا سکے۔