”وفاکروگے تووفاکریں گے،جفا کرو گے تو جفا کریں گے“مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کابدلہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں لے لیا

”وفاکروگے تووفاکریں گے،جفا کرو گے تو جفا کریں گے“مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی ...
”وفاکروگے تووفاکریں گے،جفا کرو گے تو جفا کریں گے“مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کابدلہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاکروگے تووفاکریں گے،جفا کرو گے تو جفا کریں گے،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کابدلہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں لے لیا۔
جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کابدلہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں لے لیا،مسلم لیگ ن کے رکن اورنگ زیب نلوٹھانے سپیکر کونام سے مخاطب کیا،گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کو جناب ایازصادق کہہ کر مخاطب کیا تھا،سپیکر کوجناب اسدقیصرکہنے پرتحریک انصاف کے اراکین بھی بیک وقت بولنے لگے، اورنگ زیب نلوٹھا نے خطاب کے دوران وفاکروگے تووفاکریں گے،جفا کرو گے تو جفا کریں گے شعر بھی پڑھا۔
اس موقع پرجے یو آئی(ف) کے رکن اسمبلی مفتی سید جانان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایوان کاتقدس اوراپنی روایات ہیں ،اسلام آبادکی تلخ کلامی کویہاں نہیں آنے دیاجائے، آج یہ دن ان باتوں کانہیں ہے ۔

مزید :

پشاور -