ہم نیشنل سٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کرنا چاہتے تھے لیکن وہاں میچز چل رہے تھے،پھر ہم نے استخارہ کرکے ڈیفنس گراﺅنڈ کا انتخاب کیا:ہمایوں جمشید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ ہم نیشنل سٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کرنا چاہتے تھے لیکن وہاں میچز چل رہے تھے،پھر ہم نے استخارہ کرکے ڈیفنس گراﺅنڈ کا انتخاب کیا۔
جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے ”سماء نیوز“سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ہمیں نماز جنازہ کی جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہم نیشنل سٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کرنا چاہتے تھے لیکن وہاں میچز چل رہے تھے،پھر ہم نے استخارہ کرکے ڈیفنس گراﺅنڈ کا انتخاب کیا،جس میدان میں نماز جنازہ ادا کی گئی اس میں مٹی پڑی تھی جسے وہاں اٹھوایا گیا،دو دن میں ہی پورے میدان کو صاف کروایا،اس پلاٹ میں ساڑھے چار لاکھ افراد کے سمانے کی جگہ تھی ،جتنے بھی لوگ جنازے میں آنے کا شوق رکھتے تھے سب شامل ہوگئے ،اس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ جنید جمشید کا جانے کا طریقہ بہت اچھا تھا،مجھے مولانا تقی عثمانی صاحب نے کہا کہ ہم نے سابق صدر جنرل ضیاءالحق شہید کے جنازے کا اہتما م کیا تھا مجھے لگتا ہے یہ اس سے بڑا تھا،انیس نہیں تو اکیس کا ضرور ہے،ہم مرحوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔