واٹس ایپ نے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ نے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
واٹس ایپ نے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )واٹس ایپ نے اب ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیاہے جس کے بعد آپ اپنے بھیجے گئے پیغام میں غلطیوں کو بھی درست کر سکتے ہیں ۔۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ آج کل سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ہے جس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کنکٹ رہتے ہیں ،واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل اپنے صارفین کو ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی فراہم کی تھی تاہم اب انہوں نے اب ایک اور فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناہے کہ بی ٹاور ژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بھیجے گئے پیغام میں تبدیلی کرنے کا نیا فیچر جلد متعارف کرویا دیا جائے گا۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا کہ فیچر کے ذریعے صارفین اپنے حالیہ پیغامات میں ردو بدل کر سکیں گے ،جبکہ فیچر متعارف کروانے سے قبل بھیجے گئے پیغام پر اس تبدیلی کا طلاق نہیں ہوگا ۔