کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن جاری ،کمیشن کی نشاندہیوں کو سراہتے ہیں ہم اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کریں گے:سرفراز بگٹی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن جاری ہے،کمیشن کی نشاندہیوں کو سراہتے ہیں ہم اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کو چن چن کر پکڑیں گے،سانحہ کوئٹہ پرکمیشن کی رپورٹ کو سراہتے ہیں ہم اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کریں گے،اے پی ایس پر حملہ کرنیوالے انجام تک پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، سرحدیں محفوظ ہونے تک دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔