ہمارے مطالبات ماننے کے لیے ابھی بھی وقت ہے،پنجاب میں امن کی صورتحال سندھ سے زیادہ خراب ہے:قمر زمان کائرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرپیپلزپارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ہمارے مطالبات ماننے کے لیے ابھی بھی وقت ہے،پنجاب میں امن کی صورتحال سندھ اور خیبر پختونخوا سے زیادہ خراب ہے۔
کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن جاری ،کمیشن کی نشاندہیوں کو سراہتے ہیں ہم اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کریں گے:سرفراز بگٹی
تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 7 قسم کی پولیس موجود ہونے کے باوجود بھی ڈکیتیوں کی وارداتیں اپنے عروج پر ہیں۔پانامابل سینیٹ سے پاس ہو گیا ہے اور اب قومی اسمبلی سے پاس کروائیں گے،سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ جاکر صرف اپنا وقت ضائع کیا ہے۔