محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موسم سرماکی چھٹیوں کااعلان کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے بڑھتی ہوئی سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں کااعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق میدانی علاقوں میں 23سے31 دسمبرتک تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبرسے28 فروری 2017 تک تمام سکول بندرہیں گے۔