پاناما نے حکومت کو پریشان کیا ہوا ،چوہدری صاحب سے ہماری کوئی دشمنی نہیں،جب پارٹی چاہے گی آصف زرداری وطن آجائیں گے:مولا بخش چانڈیو

پاناما نے حکومت کو پریشان کیا ہوا ،چوہدری صاحب سے ہماری کوئی دشمنی نہیں،جب ...
پاناما نے حکومت کو پریشان کیا ہوا ،چوہدری صاحب سے ہماری کوئی دشمنی نہیں،جب پارٹی چاہے گی آصف زرداری وطن آجائیں گے:مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس نے حکومت کو بڑا پریشان کیا ہوا ہے،ن لیگ والے جب پاناماکی بات کرتے ہیں تو لگتا ہے جیسے ان کی دم پرپاوں آگیا ہے۔چودہدری صاحب سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے،قومی سلامتی کے علاو ہ انہیں کوئی بھی وزارت دے دیں ،ہمیں اختلاف نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کا امیر مقام کوٹیلی فون، جلسوں میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:نواز شریف
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوچاروں صوبوں کے رہ نما ہیں،وہ پاکستان کی زنجیرکے بیٹے ہیں۔بلاول نے4آسان مطالبات پیش کیے ہیں،حکومت کی جان کیوں نکل رہی ہے؟آصف علی زرداری اس ملک سے بھاگ کریاجلاوطنی اختیار کرکے نہیں گئے، جب پارٹی چاہے گی تب وہ وطن واپس آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں حیرت انگیز طور پر تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
مسلم لین (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکمران کیا چاہتے ہیں،کیا پھر سے دہشتگردی کا طوفان آجائے،وہ وزیرخارجہ کیوں نہیں مقرر کرتے؟ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں نہیں ہے، وہ صرف پنجاب کے مخصوص علاقوں کی پارٹی ہے۔

مزید :

حیدرآباد -