بیٹے کے کینسر نے مجھے بکھیر دیا تھا،میرے لئےوہ وقت بہت دردناک تھا: عمران ہاشمی

بیٹے کے کینسر نے مجھے بکھیر دیا تھا،میرے لئےوہ وقت بہت دردناک تھا: عمران ...
بیٹے کے کینسر نے مجھے بکھیر دیا تھا،میرے لئےوہ وقت بہت دردناک تھا: عمران ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو کینسر کا مرض لاحق تھاجس کی خبر نے انھیں بکھیر کر رکھ دیا تھا، بیٹے آیان ہاشمی کو 2014ءمیں گردوں کے کینسر کا مرض لاحق ہوا جب اس کی عمر صرف 3 سال اور 10 ماہ تھی ۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران ہاشمی  کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میرا بیٹا ان چند فیصد بچوں میں شامل تھا جنھیں اس مرض نے جکڑ لیا،وہ وقت میرے اور میری فیملی کے لئے بہت دردناک تھا۔ اس صورتحال سے ہم سب سخت پریشان تھے،ہمیں دکھ، درد اور مایوسی سمیت مختلف قسم کے احساسات اور جذبات کا سامنا کرنا پڑالیکن ان سب کے باوجود مجھے اور میری فیملی کو پتہ تھا کہ ہم نے اس مرض کا مقابلہ کرنا ہے۔ہمیں پتہ تھا کہ اگر ہم اپنے بچے کی زندگی بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک صبر آزما اور طویل عمل سے گزرنا ہوگا۔


عمران ہاشمی نے کینسر کی آگاہی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے بیٹے آیان ہاشمی کو اس مرض سے چھٹکارا دینے کیلئے 6 سے 7 ماہ کا ٹریٹمنٹ درکار ہے جس کے بعد اس مرض سے بچنے کی شرح پانچ سال ہے۔ میرے بیٹے کی کینسر جیسے موذی مرض کے خلا ف جنگ ابھی تک جاری ہے۔ان کا کہنا تھا ہمیں اس عرصہ میں جو بنیادی چیز پتہ چلی وہ اس مرض کے بارے میں آگاہی اور معلومات ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے لئے اس کا سامنا کرنا آسان ہو گیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -