لڑکی نے شادی کیلئے اپنی سہیلی کو اغواءکرلیا

لڑکی نے شادی کیلئے اپنی سہیلی کو اغواءکرلیا
لڑکی نے شادی کیلئے اپنی سہیلی کو اغواءکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ویب ڈیسک) جلالپورجٹاں میں انوکھی کہانی، لڑکی نے شادی کے لئے اپنی سہیلی کو اغواءکرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جلال پور جٹاں کے علاقہ محلہ جولاہی سے کرن نامی لڑکی نے اپنی دوست ثمن کو گھر سے شادی کی غرض سے بھگا کر لے گئی۔ ثمن کی والدہ کے مطابق ثمن اور کرن آپس میں گہری سہییاں تھیں۔ کرن اکثر اوقات ان کے گھر آیا کرتی تھیں گزشتہ روز کرن بازار جانے کے لئے ثمن کو اپنے ساتھ لے گئی اور تاحال واپس نہیں آئی۔ پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے مغویہ ثمن کی والدہ بشیراں بی بی کی رپورٹ پر کرن سلطان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرن نے اپنے ہاتھوں سے شادی کارڈ بنا کر ثمن کو دیا تھا جس کے بعد ثمن کی والدہ کی کرن کا ثمن سے ملنا جلنا کم کردیا تھا۔

مزید :

گجرات -