’اگر کوئی مرد اپنی بیگم کو کسی دوسری خاتون کے لئے چھوڑ دے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف جو پاکستانی مرد کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے

’اگر کوئی مرد اپنی بیگم کو کسی دوسری خاتون کے لئے چھوڑ دے تو اس کا سب سے بڑا ...
’اگر کوئی مرد اپنی بیگم کو کسی دوسری خاتون کے لئے چھوڑ دے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف جو پاکستانی مرد کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) بے وفائی کا صدمہ سہنے والے اکثر لوگ عمر بھر اس کے اثرات سے باہر نہیں آ پاتے، اس بات میں کسی کو کیا شک ہو سکتا ہے؟ شاید ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرے گا، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کم از کم خواتین کے لئے یہ بات پوری طرح درست نہیں ہے، بلکہ انہوں نے تو خواتین کے لئے اس کا بہت بڑا فائدہ بھی بتا دیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر مرد بے وفائی کرجائے اور عورت اس صدمے کو ثابت قدمی سے سہہ جائے تو وہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بن کر ابھرتی ہے۔ نیو یارک کی بنگیمپٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن نے ایک مشترکہ تحقیق میں 5ہزار خواتین کے بارے میں جمع کی گئی معلومات سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بے وفائی کا نشانہ بننے والی خواتین زندگی کے عمومی فیصلوں اور خصوصاً نئے شریک حیات کے انتخاب کے معاملے میں کہیں زیادہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ سائنسدان خواتین کی زندگی میں آنے والی اس تبدیلی کو ’ہائرمیٹنگ انٹیلی جنس‘ کا نام دیتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ایسی خواتین کا دوبارہ دھوکے کا شکار ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ یہ اپنے نئے ازدواجی تعلقات میں عموماً زیادہ کامیاب رہتی ہیں اور ایک خوش باش زندگی گزارتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -