’اس آدمی نے میرا ریپ کیا‘ نوجوان لڑکی کو دبئی کی عدالت میں شکایت لے کر جانا مہنگا پڑگیا، جج نے الٹا اسے ہی جیل میں ڈال دیا کیونکہ۔۔۔

’اس آدمی نے میرا ریپ کیا‘ نوجوان لڑکی کو دبئی کی عدالت میں شکایت لے کر جانا ...
’اس آدمی نے میرا ریپ کیا‘ نوجوان لڑکی کو دبئی کی عدالت میں شکایت لے کر جانا مہنگا پڑگیا، جج نے الٹا اسے ہی جیل میں ڈال دیا کیونکہ۔۔۔

  


دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ایک مقامی فٹ بالر پر زیادتی کا الزام لگانے والی لبنانی لڑکی کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ زیادتی کا الزام تو ثابت نہیں ہوا البتہ دونوں کے درمیان باہمی رضامندی کے ساتھ جسمانی تعلق استوار ہونے کے ثبوت ضرور سامنے آ گئے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق فٹبالر نے لڑکی کے اس الزام کو رد کیا تھا کہ اس نے اسے پام جمیرا کے ہوٹل میں بلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بناء پر گزشتہ روز دبئی کی عدالت نے ملزم کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں کو رضاکارانہ جنسی مراسم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنادی۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ لڑکی کے الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ اس نے اپنی مرضی سے ملزم کے ساتھ تعلق استوار کیا تھا اور اس کے ساتھ ہرگز کوئی زبردستی نہیں کی گئی تھی۔ فورینزک رپورٹ نے بھی درخواست گزار لڑکی کے اس موقف کو رد کردیا کہ اس کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی۔ لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے اسے مسلسل دو گھنٹے تک غیر فطری جنسی فعل کا نشانہ بنایا، تاہم فورینزک رپورٹ سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ اس کے ساتھ غیر فطری جنسی فعل نہیں ہوا تھا۔

مزید : عرب دنیا


loading...