عمران خان نااہلی سے بچے نہیں ،ابھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کر ناہے :عائشہ گلالئی

عمران خان نااہلی سے بچے نہیں ،ابھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کر ناہے :عائشہ ...
عمران خان نااہلی سے بچے نہیں ،ابھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کر ناہے :عائشہ گلالئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچے نہیں ہیں، ابھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، عمران خان نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں سے اربوں روپے کھائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق پی ٹی آئی کی منحرف ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت سے کافی جھوٹ بولے، اور کئی بیان بدلے، خیر سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ اپنی پارٹی کے اندر وہ غریبوں ارو مڈل کلاس ورکرز کوئی ترجیح نہیں دیتے انہوں نے پارٹی میں چور اور ڈاکو جمع کر لیے ہیں۔اس رویے کے باعث پرانی تحریک انصاف کے لوگ کسی اور پارٹی میں جائیں گے یا میرے ساتھ کھڑے ہونگے۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی، جس شخص کے قول وفعل میں تضاد ہو وہ کیا تبدیلی لائے گا۔

مزید : قومی


loading...