دلیپ کمارکو دھمکیاں ملنے پرسائرہ بانو نے حکومت سے تحفظ مانگ لیا

دلیپ کمارکو دھمکیاں ملنے پرسائرہ بانو نے حکومت سے تحفظ مانگ لیا
دلیپ کمارکو دھمکیاں ملنے پرسائرہ بانو نے حکومت سے تحفظ مانگ لیا

  


ممبئی (آن لائن)بلڈر کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ریاستی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے10 سال تک چلنے والے مقدمے میں 2500 سکوائر رقبے پر پھیلا پالی ہل کا بنگلہ بلڈر سمیر بھوجانی کے قبضے سے چھڑا کر واپس دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے حوالے کیا تھا۔ جس کے بعد بلڈر عمر رسیدہ فلمی جوڑے کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی کے نام خط میں سائرہ بانو نے لکھا کہ پرانی جائیدادکا قبضہ ملنے کے بعد بلڈرسمیر بھوجانی انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔

6 سالہ بچی نے اپنی ماں کو ایسا شرمناک کام کرتے دیکھ لیا کہ اس نے گھبرا کر معصوم بیٹی کی جان ہی لے لی

مزید : تفریح


loading...