ٹی 10لیگ،پنجابی لیجنڈز نے کیرالا کنگز کو 8وکٹ سے شکست دے دی

ٹی 10لیگ،پنجابی لیجنڈز نے کیرالا کنگز کو 8وکٹ سے شکست دے دی
ٹی 10لیگ،پنجابی لیجنڈز نے کیرالا کنگز کو 8وکٹ سے شکست دے دی

  


شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شارجہ میں جاری ٹی ٹین لیگ کے پانچویں میچ میں پنجابی لیجنڈز کیرالا کنگز کوبا آسانی 8وکٹ سے شکست دے دی۔

پنجابی لیجنڈز نے ٹاس جیت کر کیرالا کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو وہ مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بناپائے جس میں پال سٹرلنگ کے 46اور این مورگن کے 21رنز نمایاں ہیں ۔

ٹی10لیگ، بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیجنڈزکو 3وکٹ سے شکست دے دی

ہدف کے تعاقب میں پنجابی لیجنڈز نے ہدف شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر نویں اوور میں 2وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا،شعیب ملک نے 25گیندوں پر  ناقابل شکست60رنز بنائے ۔ان کو یکطرفہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...