آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  


برج حمل

دسمبر16 ہفتہ۔ بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔

برج ثور

دسمبر16 ہفتہ۔ زیادہ تر رجحان کاروباری سرگرمیوں کی طرف رہیگا۔ بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔

برج جوزا

دسمبر16 ہفتہ۔ کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج سرطان

دسمبر16 ہفتہ۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔

برج اسد

دسمبر16 ہفتہ۔ اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاء طے پا سکیں گے۔

برج سنبلہ

دسمبر16 ہفتہ۔ روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔

برج میزان

دسمبر16 ہفتہ۔ نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔

برج عقرب

دسمبر16 ہفتہ۔ جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

برج قوس

دسمبر16 ہفتہ۔ سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔

برج جدی

دسمبر16 ہفتہ۔ اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔ حلقۂ احباب وسیع ہو گا۔

برج دلو

دسمبر16 ہفتہ۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ نجی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

برج حوت

دسمبر16 ہفتہ۔ شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ سنی سنائی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔

مزید : مخفی علوم


loading...