کراچی سٹاک مارکیٹ تیزی کارجحان ، انڈیکس میں 422.35پوائنٹس کا اضافہ ، 38646پر بند

کراچی سٹاک مارکیٹ تیزی کارجحان ، انڈیکس میں 422.35پوائنٹس کا اضافہ ، 38646پر بند

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 422.35 پوائنٹس کے اضافے سے 38645.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 37 ارب 91 کروڑ 41 لاکھ 33 ہزار 683 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 1 کروڑ 27 لاکھ 70 ہزار 939 روپے کی تیزی رکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 68 لاکھ 21 ہزار 260 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 422.35 پوائنٹس کے اضافے سے 38645.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 219.92 پوائنٹس کی تیزی سے 19280.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 422.35 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 864.49 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 98.25 پوائنٹس کے اضافے سے 14157.86 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 131.73 پوائنٹس کی تیزی سے 19646.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 56.30 پوائنٹس کے اضافے سے 19775.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 222 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 51 روپے کے اضافے سے 2641 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شپہائر فائیبر کے حصص کی سودے بھی 33.75 روپے کی تیزی سے 812.50 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 79 لاکھ 54 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 30 روپے سے شروع ہو کر 30.57 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 1 کروڑ 13 لاکھ 33 ہزار 500 حصص کے سودے 43.31 روپے سے شروع ہو کر 45.40 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 97 لاکھ 67 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 11 کروڑ 71 لاکھ 6 ہزار 59 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 82 کھرب 4 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ 51 ہزار 574 روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 42 ارب 43 کروڑ 56 لاکھ 85 ہزار 257 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 1 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 89 لاکھ 61 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس