ایف پی سی سی آئی الیکشن پنجاب میں 20چیمبر ز کے تمام ووٹ حاصل کر لیں گے

ایف پی سی سی آئی الیکشن پنجاب میں 20چیمبر ز کے تمام ووٹ حاصل کر لیں گے

لاہور(اسد اقبال)یونائیٹڈ بزنس گروپ کی متحرک قیادت قومی معیشت میں مثبت کردار،صنعتکاروں و تاجر برادری کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حکومتی حلقوں سے حل اور کاروباری برادری کایو بی جی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے کہ یو بی جی مسلسل تین بار فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی باگ دوڑ سمبھالے خدمت کے جذبے سے سر شار رہی۔یونائیٹڈ بزنس گروپ پاکستان میں کاروباری برادری کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں بھرپور کامیابی کاپیش خیمہ ثا بت ہو گی اور حریفوں کو اس بار بھی منہ کی کھانا پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف صنعتکار رہنماء او ر یو نائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئر مین افتخار علی ملک نے" پاکستان فورم" میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ 90فیصد کاروباری برادری یو بی جی کی حامی ہے کیونکہ اس گروپ کی تاجروں کیلئے خدمات بے مثال ہیں اور اس گر وپ نے ملک بھر کی کاروباری برادری کے مسائل حل کر وانے میں بروقت مدد کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صوبائی سربراہ میاں محمد ادریس کی انتھک محنت اور کوششوں سے ہم پنجاب میں 20چیمبرز کے تمام ووٹ حاصل کرلیں گے اور انشاء اللہ یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کلین سو یپ کر ے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین تاجر برادری کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس تاجروں کے مسائل حل کرنے کا کوئی واضح ایجنڈا اور منشور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے منشور میں تاجروں کے تمام مسائل کا حل موجود ہے اور اس نے اقتصادی اصلاحات کیلئے حکومت کو سفارشات بھی پیش کی ہیں۔ افتخار علی ملک نے بتایا کہ خیبر پختو نخوااور گلگت بلتستان کے 70فیصد چیمبرز نے یو بی جی کے امیدواروں کو منتخب کروانے کا اعلان کیا ہے ، سندھ بھر کے 80فیصد چیمبرز نے یو بی جی پینل کو منتخب کرنے کا یقین دلایا ہے، بلوچستان کے تمام چیمبرز فیڈریشن کے آئندہ سالانہ انتخابات میں یو بی جی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ افتخار علی ملک نے انتخابی حمایت میں پیش رفت کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ یو بی جی اپنے اس 30نکاتی ایجنڈا پرعملدرآمد جاری رکھے گا جس کا زیادہ تر مقصد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنا اور سبز انقلاب لانے کے علاوہ ملک میں صنعتوں کے قیام میں تیزی لانا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہاکہ یو بی جی کی اعلیٰ قیادت قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے فروغ اور استحکام اور آئین کی مکمل پابندی پر یقین رکھتی ہے ۔گروپ میں تمام فیصلے اتفاق رائے کے ساتھ کاروباری برادری کے مفاد میں کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بالخصوص وفاقی وزیر تجارت ملک پرویز اور وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری نے کاروبار ی برادری کو مسائل کے حل کے ذریعے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقن دہانی کروائی ہے

مزید : کامرس


loading...