پی ٹی سی ایل کی ون ونڈو کسٹمر ہیلپ لائن بارہ اٹھارہ 1218

پی ٹی سی ایل کی ون ونڈو کسٹمر ہیلپ لائن بارہ اٹھارہ 1218

اسلام آباد( پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے صارفین کی سہولت کے لئے تمام معلومات کو ایک جگہ ضم کردیا ہے اور صارفین تمام تر متعلقہ معلومات، آرڈر بکنگ اور تمام دیگر سپورٹ سروسز ایک منفرد نمبربارہ اٹھارہ(1218) سے حاصل کرسکیں گے، جوپی ٹی سی ایل کے صارفین کے لئے اب ون ونڈو حل کے طور پر کام کرے گا۔یہ نمبر پورے ٹیلیفونی نیٹ ورک سے کسی بھی شہر کے خصوصی کوڈ کے بغیر قابلِ رسائی ہے۔بارہ اٹھارہ پر فون ملانے کے بعد ، صارفین کو ایک مینیو کے ذریعے اپنی مطلوبہ خدمات کے لئے ہدایات دی جائیں گی ، جس میں بیشتر معلومات صرف ایک بٹن کے دبانے سے ہی دستیاب ہو جائیں گی۔ مذکورہ نمبر پر پی ٹی سی ایل نمائندہ صارفین کی بات سننے اور ان کے سوالات اور خدشات کو حل کرنے کے لئے باآسانی ہر وقت دستیاب ہوں گے۔چیف کمرشل آفیسر ، عدنان شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا :’’ہیلپ لائن بارہ اٹھارہ(1218) مکمل طور پر صارفین کی سہولت اور آسانی کے لئے ہے ۔

جو کہ تمام تر خدمات اور سپورٹ سروسز فراہم کرتی ہے اور اسی پر اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہے۔ مزید معلومات اور ہدایات کے لیے صارفین اپنی آسانی کے مطابق ہماری ویب سائیٹ www.ptcl.com.pk ،پی ٹی سی ایل ٹچ موبائل ایپلی کیشنز کے علاوہ فیس بک اور ٹو ئٹر جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ پی ٹی سی ایل اپنے قابلِ قدر صارفین کو معیاری اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے اور ان کی مدد کے لئے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ ہیلپ لائن جدید ترین کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم) کی مدد سے صارفین کو ایک منفرد ٹریکنگ شکایت نمبر الاٹ کرے گا ، جس کی رہنمائی میں وہ اپنی شکایت پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رہیں گے، اس ٹریکنگ نمبر کے ذریعے صارفین کے مکمل اطمینان تک متعلقہ معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

مزید : کامرس


loading...